• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کا’ہنگور ڈے‘کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری جاری

 پاک بحریہ کی جانب سے ’ہنگور ڈے‘ کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری ریلیز کردی


’شجاعت کی روایت, جذبے کی حکایت ‘ پاک بحریہ کی جانب سے ’ہنگور ڈے‘ کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری ریلیز کردی گئی ہے۔

ُترجمان پاک بحریہ کے مطابق خصوصی ڈاکومنٹری کا ٹائٹل دن کی مناسبت سے 9 دسمبر رکھا گیا ہے۔

ڈاکومنٹری میں پاک بحریہ کی سبمیرین سروس کے کردار اور کامیابیوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیاہے۔

ُترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگ ستمبر 1965ء میں پاک بحریہ کی آبدوز غازی کی دہشت سے دشمن کھلے سمندر کا ر خ تک نہ کر سکا،1971ء میں پاکستانی آبدوز ہنگور نے بھارتی جہاز کُکری کو 194ارکان سمیت سمندر بُرد کیا ۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ تھا جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کیا -

ُترجمان پاک بحریہ کے مطابق آبدوز ہنگور نے اپنے دوسرے حملے میں دوسرے بھارتی جنگی جہاز کِرپان کو بھی مفلوج کر کے رکھ دیا تھا ۔

’سب سے اول ، سب سے بہتر‘ کا عزم لئے پاکستان نیوی سب میرین سروس کے جانباز آج بھی دشمن کے آگے سینہ سپر ہیں ۔ 

تازہ ترین