• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں ہیلو پانڈا لینٹرن فیسٹیول کا آغاز

نیویارک میں ہیلو پانڈا لینٹرن فیسٹیول کا آغاز


امریکی شہر نیو یارک میں ہیلو پانڈا لینٹرن فیسٹیول کا آغاز ہو گیا جس سے شہر رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔

نیویارک کے سٹی فیلڈ بیس بال پارک میں منعقد ہونے والے اس روشنیوں بھرے فیسٹیول میں ایل ای لائٹ سے مزین مختلف اشکال کی درجنوں دیوہیکل لالٹینیں نصب کی گئی ہیں۔

جس نے نہ صرف پارک کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے بلکہ اُسے ایک ونڈر لینڈ میں بدل ڈالا جس نے دیکھنے والوں کو بھی مبہوت کردیا۔

واضح رہے کہ یہ میلہ26جنوری 2020 تک جاری رہے گا جس میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

تازہ ترین