• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومانیہ میں ڈرونز کے درمیان دلچسپ ریس


رومانیہ میں انٹرنیشنل ڈرون ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہوا میں اُڑتے اور تیزی سے دوڑتے بھاگتے ڈرونز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

رومانیہ کی Turda نامی نمک کی کان میں منعقد ہونے والی اس سالانہ بین الاقوامی ڈرون ریس میں مختلف ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز نہ صرف پیش کئے بلکہ ریس بھی لگائی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس دلچسپ ریس میں تیزی سے اُڑان بھرتے ڈرونز کی گھن گرج لوگوں کو متوجہ کئے رکھا وہیں ایک دوسرے سے آگے دوڑتے بھاگتے ڈرونز نے شائقین کو بھی حیران کردیا تاہم اپنی مہارت کی بنا پر برطانیہ کی ٹیم فاتح قرار پائی۔

تازہ ترین