• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

روس چار سال کیلئے عالمی کھیلوں سے باہر

روس چار سال کیلئے عالمی کھیلوں سے باہر 


لوزان (جنگ نیوز) عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی’’ واڈا‘‘ نے چار سال کیلئے روس پر تمام بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پر پابندی لگادی ہے۔ 

واڈا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

 روس اس طرح2020 میں ٹوکیو اولمپکس اور قطر میں فٹبال ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہوگیا ہے ۔

 لیکن وہ روسی ایتھلیٹس جو یہ ثابت کر سکیں گے کہ انھوں نے کسی قسم کی ممنوعہ ادویات استعمال نہیں کیں وہ ان مقابلوں میں انفرادی حیثیت میں حصہ لے سکیں گے ۔

 یہ فیصلہ روس کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے جنوری 2019 میں تحقیق کاروں کو تبدیل شدہ لیبارٹری ڈیٹا فراہم کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

 روسی اینٹی ڈوپنگ چیف کا کہنا ہے کہ پابندی کے خلاف اپیل میں کامیابی کا امکان بالکل نہیں ہے۔

تازہ ترین