• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرا کوویٹوا نے ٹینس اسپورٹس مین شپ ایوارڈ جیت لیا

فلوریڈا (جنگ نیوز) خواتین کی عالمی ٹینس تنظیم ڈبلیو ٹی اے نے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹوا نے مسلسل ساتویں اور کیریئر میں آٹھویں مرتبہ اسپورٹس مین شپ ایوارڈ جیت لیا۔ یہ اعزاز انہیں بطور کھلاڑی خود کو پروقار انداز میں پیش کرنے اور قوانین پر عمل کرنے کی بدولت دیا گیا ہے۔ کینیڈا کی گبریلا ڈیبروسکی کو پلیئرز سروس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ان کی ساتھی پلیئرز کی مدد، حمایت اور خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔ عالمی نمبر ایک کھلاڑی ایشلے بارٹی کے کوچ نے سال کے بہترین کوچ کا اعزاز حاصل کیا۔
تازہ ترین