• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپو سینٹر برسلز میں جاری زراعت سے متعلق نمائش اختتام پذیر

برسلز (حافظ انیب راشد) ایکسپو سینٹر برسلز میں زراعت سے متعلق اہم نمائش Agribex 2019 اختتام پذیر ہوگئی۔ یہ نمائش ایک ہفتہ جاری رہی جہاں زرعی آلات تیار کرنے والی دنیا کی بڑی کمپنیوں نے اپنے سٹال لگائے۔ نمائش میں اس مرتبہ روایتی آلات کے ساتھ ساتھ مستقبل میں جدید زراعت سے متعلق اشیاء بھی پیش کی گئیں۔ جن میں خود کار طریقے سے چلنے والا جدید ٹریکٹر، ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے ڈرونز، جدید فارمنگ کیلئے استعمال ہونے والے سینسرز اور ڈیٹا سٹیشنز شامل تھے۔ اس کے علاوہ اس نمائش میں بائیو گیس سے چلنے والا ٹریکٹر اور زرعی گاڑیوں میں بائیو گیس بھرنے کیلئے استعمال ہونے والا فیول سٹیشن بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔ نمائش میں جدید اریگیشن، زرعی فارم کو ونڈ انرجی، بائیو گیس اور دیگر ذرائع سے توانائی میں خود کفیل کرنے کیلئے خدمات فراہم کرنے والے اداروں نے بھی اپنے سٹال لگا رکھے تھے جبکہ دودھ دینے اور گوشت کے لئے پالے جانے والے علاقائی جانور بھی اس نمائش کااہم حصہ تھے۔ جس کے ساتھ جدید ڈیری فارم اور فارم پر موجود پیدا ہونے والے ہر تنکے تک کا درست استعمال کی اشیاء لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
تازہ ترین