آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر یکم جمادی الثانی 1441ھ 27؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاکستان سے برطانیہ کا سفر کرنے والے مسافروں کی چیکنگ سخت

ہیلی فیکس(زاہد انور مرزا) پاکستان سے برطانیہ آنے والے مسافروں کی سیکورٹی چیکنگ سخت کردی گئی ہے اور پاکستان کے تین بڑے ایئرپورٹس پر جدید مشینیں نصب کردی گئی ہیں جو صرف برطانیہ آنے والے مسافروں کی جانچ پڑتال کریں گی۔ تفصیلا ت کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے تین بڑے شہروں کے ایئرپورٹس پر سیکورٹی سسٹم کو مزید مضبوط اور جدید بنانے کیلئے ایکسلو سیوڈیٹکٹر مشینیں نصب کردی گئی ہیں۔ ایئرپورٹس سیکورٹی ذرائع کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد شامل ہیں پر سیکورٹی کو مزید موثر اور جدید بنانے کیلئے 18 ایکسلو سیوڈیٹکٹر مشینیں نصب کی گئی ہیں ان مشینوں کا مقصد جہاز کیلئے نقصان دہ آلات اور خطرناک بارودی مواد کو ٹیکنالوجی کے ذریعے جانچنا ہے۔ ان جدید ترین مشینیں اسلا م آباد، لاہور اور کراچی سے جدید بارودی مواد کے علاوہ دیگر آلات کی سر جنگ کی جاسکے گی اس سلسلے میں پاکستانی سیکورٹی سٹاف کی ٹریننگ کیلئے برطانوی ڈی ایف ٹی ٹیم کراچی پہنچ چکی ہے۔

یورپ سے سے مزید