اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے دوران نامزد چیف جسٹس گلزار احمد نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مہمان کرکٹ ٹیم کی آمد کے باعث سڑکوں پررش ہے وکیل نہیں پہنچ سکا توکوئی بات نہیں۔عدالت مقدمہ کوبعد میں سن لے گی۔ پیرکوایک مقدمہ کی سماعت کے دوران بنچ کو عدالتی عملہ کی جانب سے بتایا گیاکہ ایک مقدمہ میں متعلقہ وکیل ٹریفک زیادہ ہونے کے باعث عدالت نہیں پہنچ سکا ہے لیکن انہوں نے اطلاع بھجوائی ہے کہ وہ ٹریفک میں بری طرح پھنسنے کے باعث تاخیر سے پہنچ کرعدالت میں پیش ہونگے ۔