• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادرسمیت بلوچستان کے وسائل کسی کولوٹنے نہیں دینگے، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی سے جمعیت نظریاتی گودارکےضلعی کنوینر شیر جان صالح حمید لعل ملااصغر جہانزیب بشیراحمد ودیگر ملاقات کی اور کہاکہ جی ڈی اے میں سفارش کلچراورمیرٹ کی پامالی سے بے چینی بڑھ رہی ہے، سفارشوں کی وجہ سے حالیہ بھرتیوں میں قابل نوجوانوں کو نظر انداز کیا گیا ،اس سے قبل بھی ادارے میں مقامی افراد کو نظر انداز کیا گیا، کئی لوکل افسران کو قبل از بھرتی اپنی پوسٹوں سے ٹرانسفر کیا گیا۔ ماسوائے جن کو سرپرستی حاصل تھی۔اور حکام نے تمام معاملات میں چپ کا روزہ رکھ لیا، جمعیت نظریاتی کے عبدالستارشاہ چشتی نے کہا کہ اسامیوں کی تشہیر محض نوجوانوں کی آنکھوں میں دھول جونکھنے کے مترادف ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ ہمیشہ امتیازانہ سلوک کیاگیا لیکن بلوچستان کے محکموں میں بھی جعلی ڈو میسائل پر دوسرے صوبوں کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔بلوچستان کے ہزاروں نوجوان محروم رہ جاتے ہیں۔ احساس محرومی اور بیروزگاری کی وجہ سے نوجوان طبقہ میں بے چینی پیداہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے کی کامیابی مقامی افراد کا احساس محرومی دور کرنے کے بغیر ممکن نہیں، گودار کے مقامی نوجوانوں کویکسرنظرانداز کیاجارہاہے۔ منظور نظر افراد کو نوازا جا رہاہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی گوادرسمیت بلوچستان کے وسائل کسی کولوٹنے نہیں دیگی۔  
تازہ ترین