پشاور (لیڈی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور شہر مختلفعلاقوں بشمولسائنس کالج اوراس سے ملحقہ دیگر علاقوںمیںسردی میں اضافہ کے ساتھ ہی حسب روایت سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع کردیاگیاہے چنانچہ مذکورہ علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ کے مکین ذہنی کوفت میں مبتلاہوگئے ہیں صبح کے اوقات میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے طلباء وطالبات اوردفاتراوردوکانوںپرجانے والے افراد بغیرناشتہ کیے جانے پرمجبورہیں علاقہ مکینوں کے مطابق سائنس کالج کے علاقہ میں حسب روایت سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع کردیا جاتا ہے لہٰذاشام کے اوقات میں سردی کی شدت کوکم کرنے کیلئے جب ہیٹرلگاتے ہیں توسوئی گیس کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے جسکی وجہ سے بچوںکونمونیہ اوردیگر سینے اور جلد کے امراض لاحق ہوگئے ہیں علاقہ مکینوںنے صوبائی وزیراعلیٰ محمودخان ،جنرل منیجرسوئی ناردرن گیس اوردیگرمتعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ سائنس کالج علاقہ اوراس سے ملحقہ علاقوںمیں سوئی گیس کی 24گھنٹے فراہمی کویقینی بنائیں بصورت دیگرراست اقدام اٹھانے پرمجبورہوجائیںگے۔