• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کے الیکٹرک پر 5 کروڑ کا جرمانہ


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک پر 5 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو تقسیم کا نظام مکمل محفوظ بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک پر جرمانہ بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے کراچی میں ہونے والی ہلاکتوں پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کے الیکٹرک کے خلاف نیپرا کا فیصلہ خوش آئند

یہ بھی پڑھیے: مقدمات کا سامنا کرینگے، چیئرمین کے الیکٹرک

نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک پر جرمانے کی وجہ بارشوں کے دوران شہرِ قائد میں طویل دورانیے تک بجلی کی فراہمی معطل رہنا بھی ہے۔

نیپرا نے کہا ہے کہ تفتیش میں کے الیکٹرک کے لائسنس کی شرائط و ضوابط اور نیپرا قوانین کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے۔

بارشوں کے دوران کرنٹ کی وجہ سے 19 ہلاکتیں ہوئی تھیں،کے الیکٹرک کو نیپرا ایکٹ 1997ء کی سیکشن 27 بی اور سیکشن 28 کے تحت شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

کے الیکٹرک کو بھی سماعت کے دوران موقع دیا گیا، کے الیکٹرک بجلی کی تقسیم کے سسٹم سے کرنٹ کی لیکیج نہ ہونے اور حفاظتی معیارات برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔

تازہ ترین