• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کا معاملہ، پولیس کے الیکٹرک افسران کو گرفتار کرنے میں ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے بعد اب کے الیکٹرک کے افسران کو بھی گرفتار کرنے میں ناکامی کا اظہار کردیا،نوجوان مقتولین کے ورثا انصاف سے محروم، درخشاں پولیس نے کے الیکٹرک کے مالک اور سی ای او و دیگر کو مفرور قرار دیتے ہوئے اطلاعی رپورٹ مقامی عدالت میں جمع کرادی اور استدعا کی کہ روپوش ملزمان کی گرفتاری کیلئے مہلت دی جائے۔ کراچی سٹی کورٹ میں درخشاں میں کرنٹ لگنے سے تین نوجوانوں کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس نے اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔ کے الیکٹرک کی غفلت اور پولیس کی پشت پناہی، درخشاں تفتیشی پولیس نے کے الیکٹرک کے مالک اور سی ای او و دیگر کو مفرور قرار دیدیا۔ پولیس نے 12 روز کی تاخیر کے بعد اطلاعی رپورٹ جمع کرادی، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے 14دن کی مہلت طلب کرلی۔

تازہ ترین