• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں، مقدمات کا سامنا کرینگے، چیئرمین کے الیکٹرک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) کے الیکٹرک کے چیئرمین اکرام سہگل نے کہا ہے کہ کراچی میں 3لاکھ غیر قانونی کنکشن ہیں جو مقدمات کئے گئے ہیں ان کاسامنا کرینگے، متاثرین کا اپنا موقف ہے تو الیکٹرک کے پاس بھی جواز ہے۔کراچی میں حالیہ بارشوں سے بجلی کے بدترین بحران کے بعد چیئر مین کے الیکٹر ک اکرام سہگل نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہری حکومت کوبھی بجلی کے سنگین بحران کاذمہ دار قراردیا ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ میئر کراچی اور سیاستدانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کراچی کس حال میں ہے جو مقدمات قائم کئے گئے ہیں ان کاسامنا کریں گے ۔اکرم سہگل نے کہا کہ مجھے براہ راست لوگوں نے ہدایات دیں کچھ لوگوں نے کہ بجلی آن کریںمیں نے کہا میں نہیں کروں گا جان آپکے آرام سے زیادہ مہنگی ہے۔ چیئر مین کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ کراچی میں 3لاکھ غیر قانونی کنکشن ہیں اپنی ذمے داری سے پہلو تہی نہیں کررہا لیکن بلدیات کی بھی کچھ ذمے داریاں ہیں کئی جگہوں پر بجلی بحال کرنے کی صورت میں حادثات کا خدشہ تھا ۔چیئر مین کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ متاثرین کا اپنا موقف ہے تو ہمارے پاس بھی جواز ہیں۔
تازہ ترین