• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی چڑیا گھر میں ببر شیر کا زو کیپر پر حملہ

کراچی چڑیا گھر میں ببر شیر کا زو کیپر پر حملہ


کراچی کے چڑیا گھر میں گزشتہ روز زو کیپر کو ببر شیر نے دبوچ لیا، شیر کے حملے میں زو کیپر شدید زخمی ہوگیا۔

میئر کراچی وسیم اختر نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ ڈائریکٹر سفاری نے قانون توڑنے پر زو کیپر کو ہی مورد الزام ٹھہرادیا۔

کراچی چڑیا گھر میں گزشتہ شام پانچ بجے کے قریب چڑیا گھر کے زو کیپر کننو کو ببر شیر نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ انتظامیہ کے مطابق وہ شیر کو کھانا کھلانے گیا تھا۔

کننو گزشتہ کئی سال سے چڑیا گھر میں کھانا کھلانے سمیت جانوروں کے پنجرے کی صفائی کرتا تھا لیکن واقعہ کے بعد اس کو انتظامیہ نے اتنا ڈرا دیا ہے کہ اب اس کی تلاش مشکل کردی گئی ہے۔

میئر کراچی نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے تو دوسری جانب ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب نے کننو ہی کو ہی قصور وار ٹھہرایا ہے۔

کے ایم سی ترجمان کے مطابق زو ایس او پی کے مطابق تمام جانوروں کو دوپہر کے وقت کزولوجسٹ اور ویٹنری ڈاکٹر کے سامنے خوراک دی جاتی ہے۔

تازہ ترین