• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آن لائن ٹیکسی کمپنیز کے ڈرائیورز کا احتجاج

کراچی: آن لائن ٹیکسی کمپنیز کے ڈرائیورز کا احتجاج


کراچی میں آن لائن ٹیکسی کمپنیز اوبر اور کریم کے ڈرائیورز نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔

آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کا موقف ہے کہ کمپنیز کی جانب سے 35 سے 52 فیصد تک منافع کاٹا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے اب تک نوٹس نہیں لیا ہے، صورتحال یہی رہی تو سروس بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

دوسری طرف ٹیکسی کمپنی کریم کے ترجمان نے کہا ہے کہ منافع کی کٹوتی میں اضافہ نہیں کیا، 25 فیصد سے زائد منافع نہیں لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ کریم اور اُوبر دو الگ الگ کمپنیاں تھیں لیکن رواں سال مارچ میں امریکی کمپنی اُوبر نے کریم کو 3 اعشاریہ 1 ارب ڈالر میں خرید لیا تھا۔

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے 90 شہروں میں اپنی سروس دینے والی ٹیکسی کمپنی کریم کی خریداری کے باوجود یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ مذکورہ معاہدے کے بعد بھی دونوں الگ الگ ناموں سے کام کرتی رہیں گی۔

تازہ ترین