• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد ہلاک


امریکا کی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 شہری ہلاک ہوگئے، سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار قتل کی تفتیش کے سلسلے میں دو افراد سے پوچھ گچھ کے لئے پہنچا، انہوں نے پولیس اہلکار کے سر میں گولی ماری اور فرار ہوگئے۔

بعداذاں حملہ آور گاڑی میں فرار ہونے کے بعد ایک دکان میں داخل ہوگئے، جہاں سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دونوں ہلاک ہوئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں 3 شہری بھی مارے گئے۔ حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا نہیں جبکہ مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

تازہ ترین