• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کے قیام کیلئے تمام طبقات کردار ادا کریں، ڈاکٹر عین الرضا

کراچی(پ ر) انٹلیکچیول فورم پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عین الرضا نے کہا ہےکہ ملک میں امن کے قیام اور ملک کے استحکام کیلئے تمام طبقات اپنا اپنا کردار ادا کریں ، حکمرانوں کے ساتھ عوام اور سیاسی و مذہبی رہنماء بھی جدوجہد کرینگے تو مثبت نتائج برآمد ہونگے،ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اس وقت ملک اندرونی و بیرونی خلفشار کے ساتھ کرپشن ،مہنگائی، بیروز گاری اور بے راہ روی کا شکار ہے اور ہر طرف بے یقینی کی صورتحال ہے جسکے خاتمے کیلئے کوششوں کو تیز کرنا اور مسائل کے حل کیلئے حکومت اور ریاستی اداروں سے بھرپور تعاون کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اور مسلم سربراہان کا فرض ہے کہ وہ باہمی اتحاد کے ساتھ مسلمانوں کی آپس کی نفرتوں کو بھی ختم کروائیں ۔

تازہ ترین