آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍جمادی الاوّل 1441ھ18؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مختلف علاقوں سے 16ملزمان گرفتار،اسلحہ اور منشیات بر آمد ا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 16ملزمان کوگرفتارکر کے اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لیں ۔تفصیلات کے مطابق،الفلاح پولیس نے ملزم اقبال خان اور صفیہ بی بی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ،پولیس کے مطابق ملزمان نے اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ،کورنگی پولیس نے ملزم محمد یوسف کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری کارروائی میں منشیات فروش ملزم وحید عمران کو گرفتار کر کے 80گرام چرس برآمد کر لی۔ کلری پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر ملزم محمد شبیر کو گرفتار کر لیا ۔گلشن معمار پولیس نے ملزم شیر خان کو گرفتار کر لیا ،پولیس کے مطابق ملزم اسٹریٹ کرائمز کی وارتوں میں ملوث ہے ۔شاہ فیصل کالونی پولیس نے 3ملزمان نذیر،طاہر اور محمد اسلم راجہ کو گرفتار کر کے ،ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کر لیا ۔گارڈن پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان طلحہ اور امجد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ کھارادر پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر بشیر کو گرفتار کر کے ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکر لی۔ عوامی کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم یاسین کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ۔ دوسری کارروائی میں منشیات فروش ملزم

شمروز عرف شانی کو گرفتار کر لیا ہے،زمان ٹاؤن پولیس نے منشیات فروش2ملزمان عبدالخالق اور محب الدین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید