• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں،اورنگزیب خان

پشاور(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر اورنگزیب خان نے کہا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد پرویز مشرف ہی ملک کو بحران سے نکال کر قوم کے دکھوں کا مداوا کر سکتے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے کونے کونے و چپے چپے میں پارٹی کو منظم کرنے کیلئے لائحہ عمل بنا لیا گیا ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف ملک سے بھاگے نہیں بلکہ قانونی طریقہ سے علاج کے لئے ملک سے باہر گئے ہیں اور انشاء اللہ علاج کے بعد وہ ملک واپس آئیں گے۔ پرویز مشرف کے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کے خلاف پیپلز پارٹی کے احتجاجی مظاہروں کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے۔
تازہ ترین