• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے9 ,298.57 ملین امریکی ڈالر بھجوائے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ ( جولائی تا نومبر ) کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے9 ,298.57 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 9,281.94 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔ نومبر 2019 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1,819.66 ملین ڈالر رہی جواکتوبر 2019 کے مقابلے میں 9.05فیصد کم جبکہ نومبر 2018ء کے مقابلے میں9.35 فیصد زیادہ ہیں۔ بلحاظ ملک نومبر 2019 کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 407.48 ملین ڈالر،383.77 ملین ڈالر،298.64 ملین ڈالر، 285.56 ملین ڈالر،172.25 ملین ڈالر، اور52.76 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے۔

تازہ ترین