• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن مارکیٹ میں ڈالر10 پیسے کم ،انٹربینک میں 2 پیسے بڑھ گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق نٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 154.98روپے سے بڑھ کر 155روپے اورقیمت فروخت 155.08روپے سے بڑھ کر 155.10روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید 10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154.60روپے سے گھٹ کر 154.50روپے اور قیمت فروخت 154.90روپے سے گھٹ کر 154.80روپے ہوگئی۔ا
تازہ ترین