• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرزکے ہاتھوں گرفتار ملزم ضلع ملیر کے نئے ایس پی کا پھولوں سے استقبال کرنے گیا تھا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداددہشتگردی ایکٹ کے مقدمے میں رینجرزکے ہاتھوں گرفتار ملزم گزشتہ دنوں تعینات ہونے والے ضلع ملیر کے نئے ایس پی کا پھولوں کے ساتھ استقبال کرنے گیا تھا ،ملزم کو رینجرز نے لانڈھی 89سے بم اور مسروقہ سامان سمیت گزشتہ دنوں پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔لانڈھی پولیس کے مطابق ملزم اسامہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے اور 5/ 4 ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 19/ 507 درج کر لی گئی ہیں جس کے تحت پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ملزم اسامہ کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔
تازہ ترین