• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے‘بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے 10 دسمبرکو اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی انسانی حقوق کا دن منانے کو بلوچستان میں محض شعبدہ بازی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ بلوچستان میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے اقوام متحدہ کے چارٹر اور پاکستان کے آئین کی انسانی حقوق کی کسی بھی شق پر عمل نہیں کیا جارہی ہے جبری گمشدگیاں اور جبر سے بلوچستان کا کوئی طبقہ محفوظ نہیں اظہار رائے کی آزادی پر مکمل قدغن ہے طلباء و طالبات کو تعلیمی اداروں میں بحث و مباحثے کی اجازت تک نہیںنام نہاد جمہوری ادارے مکمل طور پر یرغمال ہیں انسانی حقوق کے نام پر بلوچستان میں سرگرم عالمی فنڈز سے چلنے والے ادارے محض بلوچ دشمن سرکار کی بی ٹیم کاکردار ادا کرکے فنڈز ہڑپ کررہے ہیں فوٹو سیشن کی حد تک انسانی حقوق کے نام پر نان ایشوز کو تو اچھالا جاتا ہے لیکن اجتماعی حوالے انسانی حقوق کے پامالیوں پر کوئی نوٹس نہیں لیاجاتاجس کی واضح مثال بلوچ لاپتہ خواتین پر خاموشی ہےتمام انسانی حقوق کے اداروں کو بلوچستان کے حوالے سے سنجیدگی کامظاہر کرناہوگا۔
تازہ ترین