• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتہاریوں کی گرفتاری، زیرِ تفتیش مقدمات جلد یکسو کرنے کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز محمد کاشف اسلم نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ربنواز تلہ کے ہمراہ پولیس لائنز میں کرائم میٹنگ کی، ایس ایس پی آپریشنز نے ڈسٹرکٹ ملتان میں کرائم کی صورتحال اور کارکردگی کا جائزہ لیا ، انہوں نے ہدایت کہ کرائم کو کنٹرول کریں اور امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں، بہتر منصوبہ بندی، موثر گشت اور ناکہ بندی کر کے ڈکیتی اور رابری کنٹرول کریں،موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کریں ،انہوں نے ہدایت کی کہ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کریں اور رہائی یافتہ عادی مجرمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں، زیرِ تفتیش مقدمات کو جلد از جلد اور میرٹ پر یکسو کریں۔
تازہ ترین