پشاور(نیوزڈیسک)فرنٹیئر فاؤنڈیشن میں رجسٹرڈ تھیلی سیمیا کے بچوں پرل کانٹینینٹل ہوٹل پشاور کا تفریحی دورہ کرایا گیا، اس موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخرزمان ، ڈائریکٹر پراجیکٹ لائبہ فیاض اور ڈائریکٹر میڈیا فاروق مہمند بھی بچوں کے ہمراہ تھے، تھیلی سیمیا کا شکار بچے پی سی ہوٹل میں جیم، سوئمنگ پول ، ریسٹورنٹس اور میجک شو سے بہت لطف اندوز ہوئے ، اس موقع پر پی سی ہوٹل کے جنرل منیجر ایم ندیم ریاض اور مارکیٹنگ منیجر امتیاز علی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے ساتھ اچھا وقت گزارا ، بعدازاں بچوں نے پی سی ہوٹل کے جنرل منیجر اور سٹاف کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور بچوں کی خاطر تواضع ہائی ٹی کے ساتھ کی گئی، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان نے پی سی ہوٹل کے جی ایم اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی سی ہوٹل کی انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے جنہوں نے معاشرہ کی توجہ کے مستحق تھیلی سیمیا کا شکار بچوں کیلئے اپنا قیمتی وقت نکالا اور ان کے ساتھ اچھا وقت گزارا، پی سی ہوٹل کے جی ایم نے فرنٹیئرفاؤنڈیشن کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، عصرانہ کے بعد تھیلی سیمیا فیلوز نے جی ایم ایم ندیم ریاض کو گلدستہ بھی پیش کیا۔