• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورتوں پر تشدد کے واقعات میں 20فیصد اضافہ ہوا‘ عورت فاونڈیشن

پشاور (لیڈی رپورٹر) خیبر پختونخواہ میں گزشتہ گیارہ سالوں میں 4504عورتوں کو عورت ہونے کی وجہ سے قتل کیا گیا جبکہ عورتوں پر تشدد کے واقعات میں اس سال 20فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جبکہ عورتوں اور بچیوں پر تشدد کے سات ہزار دوسوں واقعات رپورٹ ہوئے تاہم ان میں ان کیسوں کی تعداد شامل نہیں جن کوکسی وجہ سے رپورٹ نا کیا جا سکا۔ان خیالات کا اظہار پشاور پریس کلب میں خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر عورت فاونڈیشن کی پروگرام منیجر صائمہ منیر،پروین فیاض اور عندلیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مختلف پہلووں کی روشنی میں خیبرپختونخوا میں عورتوں کو تشدد کر کے قتل کرنا پہلی ،خودکشی دوسری جبکہ غیرت کےنام پر قتل کرنا تیسری بڑی وجہ ہے جبکہ اکثرعورتوں کے قاتلوں کو ضمانت مل جاتی ہے جو انصاف پر ایک سولایہ نشان ہے اس سے قاتلوں کی حوصلہ افزئی ہوتی ہےانہوں نے گھریلوں تشدد بل اسمبلی سے پاس کرنے ،کم عمری شادی کے حوالے سے جامعہ قانون سازی او ر خیبر پختونخوا میں خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعا ت کے روک تھام کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین