• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محبت صرف ایک احساس نہیں بلکہ اِس سے کہیں زیادہ ہے، انوشکا شرما


بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر کہا کہ محبت صرف ایک احساس نہیں ہے بلکہ اِس سے کہیں زیادہ ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی آج اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منا رہے ہیں اور اِس موقع پر انوشکا شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی شادی کی تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’میرے لیے یہ ایک خوبصورت احساس ہے کہ کسی ایسے شخص سے پیار کرنا جس کے چہرے میں آپ کو خُدا دِکھتا ہو۔‘


اُنہوں نے لکھا کہ ’اگر محبت کی بات کی جائے تو محبت صرف ایک احساس نہیں ہے بلکہ محبت اِس سے کہیں زیادہ ہے، یہ ایک ایسی چیز ہے جو آپ کو درست راستے پر چلنا سِکھاتی ہے اور میں بہت خوش ہوں کیونکہ مجھے میری سچی محبت مل گئی ہے۔‘

دوسری جانب بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنی اور انوشکا شرما کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’حقیقت میں یہ صرف محبت ہے اور کچھ نہیں، میں بہت زیادہ خوش ہوں کہ خُدا نے مجھے اُس شخص سے نوازا ہے جو مجھ سے بہت محبت کرتا ہے اور ہر دِن مجھے اپنی محبت کا احساس دِلاتا ہے۔‘














واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی 11 دسمبر 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اُن کی شادی اٹلی میں ہوئی تھی اور آج وہ اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منا رہے ہیں۔

تازہ ترین