گھوٹکی میں بچے کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا، لاش گنے کے کھیتوں سے برآمد ہوئی، شک کی بناء پر ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
گھوٹکی کے گاؤں میہر لغاری میں ملزمان نے7 سالہ بچے ایاز لغاری کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بچےکی لاش کو گھر کے باہر گنے کی فصل میں پھینک کر فرار ہوگئے۔
ورثا کا کہناہے کہ بچہ کل شام سے لاپتہ تھا، ہم ساری رات تلاش کرتے رہےاور صبح لاش گنےکی فصل سے ملی ہے۔
پولیس نےلاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ شک کی بنیاد پر ایک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔