• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ارجنٹائن میں تعینات میکسیکو کے سفیر آسکر ریکارڈو والیرو 10 ڈالر مالیت کی کتاب چوری کرتے ہوئےپکڑے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن میں تعینات میکسیکو کے 76 سالہ سفیر بیونس آئرس کے مقبول زمانہ کتاب گھر ’ایل اتینیو‘ سے ایک ایسی کتاب چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جس کی قیمت محض 10 امریکی ڈالر تھی۔

76 سالہ سفیر ایل اتینیو لائبریری گئے جہاں اُن کو اپنی پسندیدہ کتاب نظر آئی تو انہوں نے اُسے اٹھا کر جائزہ لیا اور اسے اخبار میں لپیٹ کر چلتے بنے مگر سی سی ٹی وی نے اس سارے منظر کو محفوظ کرلیا۔

میکسیکو کی حکومت نے فوری طور پر سفیر کو عہدے سے سبک دوش کر کے انہیں وطن واپس بلا لیا جہاں اُن سے چوری سے متعلق تفتیش بھی کی جائے گی اور اگر وہ قصور وار پائے گئے تو انہیں سزا دی جائے گی۔

تازہ ترین