وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ دونوں گروپوں میں صلح ہوگئی تھی، لڑائی دوبارہ کیوں ہوئی؟ اس کی انکوائری ہوگی۔
وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی ) میں ہنگامہ آرائی کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی واقعے کا ذمہ دار ہے، اس کے خلاف کارروائی ہوگی، اسپتال کی اپنی سیکیورٹی بھی ہوتی ہے لیکن 4 سے 5 ہزار افراد کو کنٹرول نہیں کرسکتی۔
اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ آج جو لاہور میں ہوا، یہ اس طرح کا پہلا واقعہ ہے، لگتا ہے سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے وکلا مشتعل ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں گروپس میں صلح ہوگئی تھی، لڑائی دوبارہ کیوں ہوئی؟ اس کی انکوائری ہوگی،جو بھی اس واقعے کا ذمہ دار ہے، اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہاکہ ایک ماہ پہلے ان کا تنازع ہوا تھا، وزیر قانون نے بلوا کر صلح کروائی، معاملے کی تفصیلی انکوائری کے بعد پتا چلے گی۔