• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء نے لائیو ویڈیو میں ڈاکٹروں کو دھمکیاں دیں

وکلاء نے لائیو ویڈیو میں ڈاکٹروں کو دھمکیاں دیں


لاہور میں وکیل پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی ) پر حملے کے لیے آتے ہوئے لائیو ویڈیو نشر کرتے رہے۔

وکیلوں نے لائیو ویڈیو میں گفتگو کے دوران ڈاکٹروں کو دھمکیاں بھی دیں۔

وکلاء نے ویڈیو میں کہا کہ ڈاکٹروں، یہ وکیلوں کا سمندر دیکھ لو، آج ڈاکٹروں کا بائی پاس ہوگا، اسٹنٹ ڈلیں گے۔

سنگدل وکلاء نے دل کے اسپتال پر دھاوا بول دیا اور حالت جنگ میں جو کام دشمن نہیں کرتا وہ بھی کردکھایا۔

وکیلوں نے ڈاکٹروں کو مارا پیٹا، مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا۔

وکلاء کے اقدام پر لوگوں نے کہا کہ کالے کوٹ والوں نے خود ہی قانون کا منہ کالا کردیا۔

تازہ ترین