وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈاکٹر برادری کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کردیا۔
ڈاکٹروں سے ملاقات میں صوبائی وزیرصحت نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی ای سی) لاہور پر وکلاء کے حملے کی مذمت کی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ معاملہ دو روز قبل حل ہوچکا تھا، وکلا نے پی ای سی اسپتال لاہور میں بہت زیادہ توڑ پھوڑ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء اپنے الیکشن کے لیے ایسا کر رہے ہیں، میں اپنی ڈاکٹر برادری کے ساتھ کھڑی ہوں۔
وزیر صحت پنجاب نے پی ای سی پر حملے کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وکلا سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔