• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا، شہباز شریف

آج ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا، شہباز شریف


اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی) لاہور میں جو کچھ ہوا اس پر ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر نے پی آئی سی میں ہنگامی آرائی کی مذمت کی اور واقعے کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں انسانیت کی تذلیل اور قانون کی دھجیاں اُڑائی گئیں، ہولناک واقعہ ہر پاکستانی کےلیے باعث شرم ہے۔

ن لیگ صدر نے مزید کہا کہ اسپتال میں ہونے والے تشدد کی قیمت مریضوں کو چکانی پڑی، واقعہ پنجاب حکومت کی مکمل ناکامی ہے۔

اس سے قبل ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے صوبائی وزراء فیاض الحسن چوہان اور ڈاکٹر یاسمین راشد سے بدسلوکی کی مذمت کی تھی۔

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بدقسمتی سے یہ منفی روایت خود وزیراعظم عمران خان صاحب کی اپنی ڈالی ہوئی ہے۔

تازہ ترین