• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020میں بولی ووڈ میں بیس سال مکمل کرنے والے اسٹارز

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)2019ختم ہونے میں کچھ دِن ہی باقی ہیں، بھارتی فلم انڈسٹری کے کچھ نامور فنکار ایسے بھی ہیں جن کے لیے 2020 بہت اہم ہوگا کیونکہ یہ وہ فنکار ہیں جنہوں نے 2000 میں بولی وڈ میں قدم رکھا تھا اور نئے آنے والے سال میں اُن کے بولی وڈ میں 20 سال مکمل ہوجائیں گے۔اداکارہ کرینہ کپور بھارتی فلم انڈسٹری میں آئیں اور چھا گئیں۔ کرینہ کپور نے2000 میں پہلی فلم ’ریفیوجی‘ کی تھی، کرینہ کپور نے اِس فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔اِس فلم کے بعد کرینہ کپور نے اپنی دیگر ہِٹ فلمیں بھی کیں جن میں ’کبھی خوشی کبھی غم‘، ’آشوکا‘، ’مجھ سے دوستی کروگی‘، ’چمبیلی‘، ’تلاش‘، ’خوشی‘اور دیگر بھی شامل ہیں۔آج کرینہ کپور اپنے کام کی وجہ سے بولی وڈ پر چھائی ہوئی ہیں ۔اداکاری کے ساتھ ہی اپنے ڈانس کی وجہ سے مشہور بولی وڈ فلم اسٹار ریتک روشن نے بطورِ ہیرو اپنی پہلی فلم 2000 میں کی تھی جس کا نام ’کہو نہ پیارہے‘، اِس فلم میں اُن کی ساتھی اداکارہ امیشا پٹیل تھیں۔ ریتک روشن نے اِس فلم میں اتنی اچھی پرفارمنس دی تھی کہ پہلی فلم نے ہی اُن کو ایوارڈ دِلوادیا تھا اور ساتھ ہی اُنہوں نے بھارتیوں کے دِل بھی جیت لیے تھے۔اِس فلم کے بعد اُنہوں نے ’کبھی خوشی کبھی غم‘، ’ فِضا‘، ’کوئی مِل گیا‘، ’مجھ سے دوستی کروگی‘، ’دھوم 2‘، ’کریش‘ اور دیگر نامور ہِٹ فلمیں بھی کیں۔بولی وڈ بگ بی امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن نے بھی اپنی فلمی دُنیا کا آغاز 2000 میں کیا تھا اور اگلے سال وہ بھی بولی وڈ میں اپنے 20 سال مکمل کرلیں گے، فلم ’ریفیوجی‘ صرف اداکارہ کرینہ کپور کی پہلی فلم نہیں تھی بلکہ یہ فلم اداکار ابھیشیک بچن کی بھی پہلی تھی، شروع میں ابھیشک بچن کو کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ابھیشیک بچن کی دیگر فلموں میں ’میں پریم کی دیوانی‘، بول بچن‘، ’پا‘، ’ہاں میں نے بھی پیار کیا ہے‘، ’دوستانہ ‘، ’راون‘، ’دھوم‘ اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کا نام بھی اُن بھارتی فنکاروں میں شامل ہے جنہوں نے 2000 میں اپنے بولی وڈ میں قدم رکھا تھا اور 2020 میں وہ اپنے 20 سال پُورے کرلیں گے، بھارتی اداکار اُدے چوپڑا نے اپنی پہلی فلم ’محبتیں‘ سے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا تھا، 2020میں اُدے چوپڑا کو بھی بولی وڈ میں 20سال مکمل ہوجائیں گے۔

تازہ ترین