• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سٹیفورڈ کے71 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ووٹنگ میں حصہ لیں گے

سٹیفورڈ(مریم فیصل) آج سٹیفورڈ کے71 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ووٹنگ میں حصہ لیں گے ۔ سٹیفورڈ کو تیس وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے اور75 کلبز، اسکولز ،ٹائون ہالز اور چرچز کو پولنگ اسٹیشنز میں تبدیل کیا گیا ہے۔رجسٹرڈ ووٹرز میں پاکستانی کمیونٹی کے بھی کم و بیش ساڑھے چھ ہزار ووٹرز شامل ہیں تاہم کسی بھی پارٹی کا ایک بھی امیدوار پاکستانی کمیونٹی سے الیکشن نہیں لڑ رہا ہے۔چونکہ اس بار انتخابات دسمبر میں منعقد ہو رہے ہیں اس لئے خدشہ ہے کہ زیادہ تعداد اندھیرا ہونے سے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کرنے کو ترجیح دے گی ۔ تاہم ٹرن آئوٹ کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔دونوں بڑی پارٹیوں کنزرویٹو اور لیبر کے علاوہ لبرل ڈیمو کریٹ اور گرین پارٹی کے امیدوار گزشتہ رات انتخابی مہم کے آخری روز مہم ختم ہونے سے پہلے ووٹرز کو قائل کرنے کے لئے گھر گھر جاتے رہے ۔آج رات دس بجے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی شروع ہوجائے گی ۔
تازہ ترین