• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آصف زرداری شکاری ہیں، وہ اب کھلاڑی کے شکار کے لئے نکلیں گے، بلاول

آصف زرداری شکاری ہیں وہ اب کھلاڑی کے شکار کے لئے نکلیں گے، بلاول


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہمیں روکنا چاہتا ہے ، آصف علی زرداری شکاری ہیں اور وہ اب کھلاڑی کے شکار کے لئے نکلیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی حکومت کا یہ آخری سال ہے ، کسی کے اشارے پر نہیں کہہ رہا ، عوام کی یہی خواہش ہے ، اب عوامی امنگوں کے مطابق جمہوری حکومت آئے گی۔ گزشتہ روز آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت منظوری کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی دعاؤں میں بہت اثر ہے ، جج صاحبان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انصاف کیا اور علاج کے لئے ضمانت منظور کی۔

تازہ ترین