اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)قومی احتساب بیورو(نیب) میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے کرتےہوئےکراچی ‘پشاور اور ہیڈکوارٹرز کے ڈی جی تبدیل کردیئے گئے ہیں‘نیب پشاور کے ڈی جی فیاض احمد قریشی کو اسلام آباد نیب ہیڈ کوارٹرز‘ نیب کراچی کے ڈی جی بریگیڈئر (ر) فاروق ناصر اعوان کو پشاور کا ڈی جی تعینات کردیاگیا‘ نیب ہیڈ کوارٹر میں خدمات انجام دینے والے نجف قلی مرزا کی نیب کراچی میں بطور ڈی جی تقرری کی گئی ہے‘نئی تقرریوں پر فوری عمل ہو گا۔ادھر ترجمان نواز ش علی عاصم کو 3 سال کی توسیع دیدی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نوازش علی عاصم کو نیب میں ڈیپوٹیشن بنیادوں پر 3 سال کیلئےتعینات کیا گیا۔یاد رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس پرایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے 7 رکنی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے سربراہ ڈاکٹر نجف قلی مرزا تھے۔