• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چندمنٹوں کی سخت ورزش امراضِ قلب اور کینسرسےبچائے،تحقیق

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) مرد اور بالخصوص خواتین اگر کچھ منٹ تک سخت ورزش (وگرس ایکسرسائز) کریں تو اس سے دل کے امراض، کینسر اور دیگر بیماریوں سے مرنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔یہ نتائج ہیں ایسے مطالعے کے جس میں خواتین کو دل کے دباؤ کے ایک ایسے ٹیسٹ سے گزارا گیا جو قدرتے سخت ورزش کے ذریعے ہی انجام دیئے جاتے ہیں۔ مرد اور خاص طور پر خواتین کو سوئمنگ، دوڑنےاورسائیکل چلانےجیسی ورزشیں کرنی چاہیئں جوانہیں کئی مہلک امراض سےبچاتی ہیں۔ اس مطالعےمیں ہزاروں خواتین کومسلسل پانچ سال تک نوٹ کیا گیا اور ان کی عمریں 50 سے 75 برس تھیں۔ سائنسدانوں کے مطابق اگر یہ ورزشیں روزانہ چند منٹوں کےلیے بھی کیجائیں تواسکےبہت سے فوائد حاصل ہوسکتےہیں۔
تازہ ترین