سوات ، الپوری(نمائند گان جنگ) سوات کی وادی کالام،مالم جبہ اور میاندم میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ سیاحوں کی بڑی تعداد نے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا،بدھ کو وقفے وقفے سے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا، پہاڑوں پر ہلکی برف باری،میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری،جلانے کی لکڑی ناپید ہوگئی۔