• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کا احتجاج کے دوران صحافیوں پرتشدد،عہدیداران لاہورپریس کلب کی مذمت،کارروائی کامطالبہ

لاہور(نمائندگان جنگ)پی آئی سی اسپتال واقعہ کے بعد وکلاء قیادت کی جانب سے کال پر وکلاء کی بڑی تعداد جی پی او چوک اور سیکرٹریٹ کے باہر اکٹھے ہوگئے اور اس دوران وکلاء کی جانب سے میڈیا نمائندوں پر تشدد کیا گیا اور جی پی او چوک پر موجود تمام میڈیا نمائندگان کو بھگا دیا۔ اس دوران عام شہریوں پر بھی تشدد کیا گیا اور جو کوئی عام آدمی وکلاء کی موبائل سے ویڈیو بنانے لگے تو ان سے بھی بدتمیزی کی گئی۔ لاہورپریس کلب کے عہدیداران نےاحتجاج میں وکلاء کے صحافیوں پرتشددکی مذمت کی ہے۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرزاور وکلاءمیں تنازع پر ہونے والے ہنگاموں میں کوریج کے دوران صحافیوں پر بدترین تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوںنے سینئر صحافی سلیم شیخ، احمد فراز، حسنین چوہدری، حسن حفیظ، ندیم چوہدری،علی ساہی، برہان الدین، خاتون صحافی امبر قریشی اور کیمرہ مین رمضان ملک سمیت دیگرصحافیوں پر وکلاءکی جانب سے ہونے والے تشدد پراپنے مذمتی بیان میں کہا کہ صحافی کسی بھی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں۔ کیمر ہ وہی دکھاتا ہے جو ہو رہا ہوتا ہے اگر کسی کو اعتراض ہے تو اپنے گریبان میں جھانکے اور کیمرے بند کرا کے اپنے غیر مہذب رویے پر پردہ ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔
تازہ ترین