• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ شاہ احمد نورانی نےزندگی بھر نظام مصطفیٰ کیلئے جدوجہد کی ،علماء

لاہور(وقائع نگار خصوصی )جمعیت علماءپاکستان اور ورلڈ اسلامک مشن کے سربراہ علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کی 16 ویں برسی کے موقع پر جے یو پی کے زیر اہتمام ملک بھر میں ”یوم امام نورانی“ منایا گیا۔امام نورانی سیمینار سے علامہ قاری محمد زوار بہادر،سید محمد صفدر شاہ،حافظ نصیر احمد نورانی ، مفتی تصدق حسین،رشید احمد رضوی،مفتی جمیل رضوی، حافظ محمد سلیم اعوان،مولانا شوکت علی، قاری لیاقت رضوی،حاجی شوکت علی ،مولانا لیاقت رضوی، مولانا سعید نعیم اورجے یوپی کے صوبائی و ضلعی قائدین کے علاوہ دیگر قائدین نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پرامت مسلمہ کا ہر فرد خون کے آنسو رو رہا ہے ۔ عالم اسلام کے بے حسی حکمرانوں اور اقوام عالم کو ان مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی مسلح افواج اور غنڈوں کا ظلم وجبر دکھائی نہیں دے رہا ۔ مقررین نے علامہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام شاہ احمد نورانی نے زندگی بھر رسول اللہ کے نظام رحمت نظام مصطفےٰ ؐ کے لئے جدوجہد کی انہوں نے پاکستان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانے کے لئے ملک کے لئے 73ءکا آئین بنانے کے علاوہ وطن عزیز میں مقام مصطفےٰ ؐ اور نفاذ نظام مصطفےٰ ؐ کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں۔
تازہ ترین