ااپشاور ( نیوزڈیسک )ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 کے تحت پشاور ائرپورٹ کے آس پاس کے علاقوں میں پتنگ بازی، کبوتر باذی،ہوائی فائرنگ اور ڈرون کیمرے اڑانے کے علاوہ کبوتر کی دکانوں،لیزر لائٹ بیم کے استعمال اور اونچے اشتہاری بورڈز لگانے پر پابندی عائد کردی ہے۔یہ پابندی پشاور ایئرپورٹ میں ہوائی جہازوں کو مذکورہ بالا چیزوں سے لاحق ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے عاید کی گئی ہے۔فی الوقت یہ پابندی اگلے تیس دنوں تک نافذ العمل رہے گی اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔