• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد ٗگاڑیوں سے غنڈ ہ ٹیکس وصولی پر تین افراد گرفتار

اپشاور(کرائم رپورٹر) حیات آباد پولیس نے جعلی رسیدوں پر مال بردار ٹرالروں سے غنڈہ ٹیکس وصول کرنے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز انہیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ جمرود روڈ پر چند افراد مال بردار بڑی گاڑیوں سے 1000 روپے فی ٹرک غنڈہ ٹیکس وصول کررہے ہیں جبکہ نہ دینے کی پاداش میں ڈرائیوروں کی بے عزتی کی جاتی ہے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارکر جعلی رسیدوں پر غنڈہ ٹیکس وصول کونے والے تین ملزمان محمد زبیر، سلمان اور عزت کو گرفتار کرلیاجن کے قبضہ سے رسیدبک اور وصول کی گئی نقدی برآمد کرلی،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین