آپ آف لائن ہیں
بدھ5؍ صفر المظفّر 1442ھ23؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مودی کی قیادت میں بھارت ہندوبالا دستی کیطرف بڑھ رہا ہے، وزیراعظم

مودی کی قیادت میں بھارت ہندوبالا دستی کیطرف بڑھ رہا ہے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی کی قیادت میں بھارت ہندوبالا دستی کے ایجنڈے کی طرف بڑھ رہا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں مسلمان غیر مسلم ہجوم کا نشانہ بھی بن رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو غیر قانونی طریقے سے اپنا حصہ بنانا ایجنڈے کا حصہ تھا، اسی ایجنڈے کے تحت اب بھارت نے شہریت کا نیا بل منظور کرلیا ہے ۔

عمران خان نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے آسام کے 20 لاکھ مسلمانوں کوشہریت سےمحروم کر کے کیمپوں میں دھکیلا گیا، ہندوبالادستی ایجنڈا کشمیر کے غیر قانونی قبضے اور محاصرے سے شروع کیا گیا، نیا قدم شہریت کا متنازع بل ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتیوں کو ہجوم کے ذریعے قتل کیاجاتا ہے، مودی کےہندوبالادستی ایجنڈے میں پاکستان کو دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں جبکہ  مودی کے ہندو بالا دستی ایجنڈے کےنتیجے میں خونریزی اور دنیا کو سنگین نتائج کا سامنا ہوگا۔

عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے کہ بھارت میں مسلمانوں کے لیے حالات مزید خراب ہوں عالمی برادری حرکت میں آئے۔

قومی خبریں سے مزید