آپ آف لائن ہیں
پیر19؍ذی الحج 1441ھ 10؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سندھ پولیس، مختلف اہلکاروں کو خصوصی ٹریننگ کرانے کا حکم

کراچی میں مختلف کارروائیوں اور پولیس ایکشن کے دوران بعض پولیس اہلکاروں کے غیر پیشہ ورانہ اقدامات کی وجہ سے ناخوشگوار واقعات کے بعد سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہےجس کے تحت ڈی آئی جی ٹریننگ ناصر آفتاب کو سندھ پولیس کے مختلف اہلکاروں کو خصوصی ٹریننگ کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کے بعد پولیس اہلکاروں کواسکول آف ٹیکٹیس میں ٹریننگ کرائی جائے گی۔ ٹریننگ سینٹر میں ریٹائرڈ میجر علیم پولیس اہلکاروں کو خصوصی ٹریننگ کرائیں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹریننگ کے دوران اہلکاروں کو طاقت اور اسلحہ کا درُست استعمال سکھایا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 18 سو اہلکاروں کو ٹریننگ کرائی جارہی ہے۔

ناصر آفتاب کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹرز میں عموماً دن کے اوقات میں آلات سے نمٹنے کی تربیت دی جاتی رہی ہے اس نئے سلسلے میں رات اور دن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن کا طریقہ کار سکھایا جائے گا۔

ڈی آئی جی ناصر آفتاب کے مطابق اسنیپ چیکنگ اور چھاپوں کے دوران شہریوں سے اچھے برتاؤ کے حوالے سے تربیت بھی اس سلسلے کا حصہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید