آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ3؍ جمادی الثانی 1441ھ 29؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

قومی ویمن ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں دوسری شکست

آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان ویمن ٹیم کو 127 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2 صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔

کوالالمپور میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، بیٹر نتالی سیور نے 12 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔

نتالی سیور کے ناٹ آؤٹ 100رنز کے علاوہ ہیتھر نائٹ 86 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئیں، فرین ولسن نے 49 گیندوں پر8 چوکوں ا ور 3چھکوں کی مدد سے 85 رنز کی دھواں دھاراننگز کھیل کر 327رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی جانب سے ندا ڈار نے 2وکٹیں حاصل کیں، ہدف کے تعاقب میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بیٹرز اننگز میں طویل شراکت قائم کرنے میں ناکام رہیں۔

328رنز کے تعاقب میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 45ویں اوور میں 200رنز پر ڈھیر ہوگئی، ناہیدہ خان 40 اور کپتان بسمہ معروف نے نصف سنچری اسکور کی۔

بسمہ 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، سیریز کا تیسرا میچ 14دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید