پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر ہونے والے وکلاء کے حملے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ جنگ میں بھی اسپتالوں پر حملہ نہیں کیا جاتا۔‘
انہوں نے سوال اٹھایا کہ’ کیا یہ لوگ قانون سازی کرنے والے ہیں، یہ لوگ انصاف مہیا کرنے والے ہیں؟کیا یہ ہمارے ملک کے تعلیم یافتہ لوگ ہیں؟‘
ماہرہ نے یہ بھی لکھا کہ یہ سب دیکھ کر انہیں نہایت خوف محسوس ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی غنڈہ گردی نے اسپتال کو میدانِ جنگ بنا دیا تھا۔ مشتعل وکلاء نے وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر بھی تشدد کیا۔