• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر ہونے والے وکلاء کے حملے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نےپی آئی سی پر ہونے والے حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سب سن اور دیکھ کر سوچ رہی ہوں کہ ہمارے ملک میں ہو کیا رہا ہے؟‘

مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس حملے کے بعد ہم بطور قوم کیا امید رکھیں کہ ہر شخص اپنے مسئلے کے حل کے لیے ہجوم جمع کرے اور تشدد کا راستہ اختیار کرے گا؟

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ’ آپ سب جانتے ہیں کہ ان وکلاء کی ملازمت قانون کی رکھوالی اور اُسے بہتر انداز سے جاننا ہوتا ہے۔‘

مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ ’لائیرز‘ اور’ پی آئی سی انڈر اٹیک ‘بھی لکھا۔

یاد رہے کہ آج کل مہوش حیات اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ ترکی کے شہر استنبول میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی غنڈہ گردی نے اسپتال کو میدانِ جنگ بنا دیا تھا۔ مشتعل وکلاء نے وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر بھی تشدد کیا۔

تازہ ترین