• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22 سال بعد لاہور میں شٹل ٹرین بحال


لاہور کے ریلوے ورکشاپ میں موجود شٹل ٹرین کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوگیا۔

لاہور اور واہگہ اسٹیشن کے درمیان چلنے والی شٹل ٹرین 22 سال بعد بحال ہو رہی ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد 14 دسمبر کو شٹل ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

شٹل ٹرین 3 اکانومی کلاس بوگیوں پر مشتمل ہوگی، جس کا کرایہ 30 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

شٹل ٹرین دن میں تین بار چلا کرے گی، ٹرین کی بوگیاں تاریخی عمارات اور لاہوری کھانوں کی تصاویر سے مزین ہیں۔

شٹل ٹرین براستہ مغل پورہ، ہر بنس پورہ اور جلو واہگہ اسٹیشن پہنچا کرے گی۔

تازہ ترین