پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہور میں وکلا کے حملے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں وکلا کے حملہ کرنے کی ویڈیو نے بھی دیکھنے والوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکلا دندناتے ہوئے اندر داخل ہوئے، ڈنڈا بردار وکلا نے عمارت میں داخل ہوکر توڑپھوڑ کی، جو سامنے آیا اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
اسپتال کا عملہ وکلا کے جتھے کو دیکھ کر جان بچاتا رہا، ایک وکیل نے غصہ میں آ کر آگ بجھانے والا سیلنڈر زمین پر پھینک دیا۔
ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ حملہ کس قدر مشتددانہ اور ہولناک تھا، ہاتھوں میں ڈنڈے پکڑے وکلاء کو اسپتال میں داخل ہوتے اور توڑ پھوڑ کرتے دیکھا اور پہچاناجا سکتا ہے۔
وکلاء شیشوں سمیت ہر چیز کوتوڑ نے میں مصروف ہیں، وہ ایمرجنسی سمیت آؤٹ ڈور اور دیگر وارڈز میں گھس کر حملے کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ جو بھی ملازم وکلا کے ہاتھ لگا، انہوں نے ڈنڈوں سے اس کی پیٹائی کردی، جو سامان ان کےہاتھ میں آیا، انہوں نےتوڑ ڈالا، اسپتال کا عملہ وکلا کے جتھے کو دیکھ کر جان بچا کر بھاگتا ہوا بھی نظر آرہا ہے۔
بعض وکلاء نے تومریضوں کو ڈرپس لگانےوالے اسٹینڈ زبھی اٹھا کران کے ڈنڈے بنا لئے اور مارنے کے لیے پھرتے رہے۔
بعض وکلا نےآپریشن تھیٹر ز میں بھی گھسنے کی کوشش کی ،پولیس افسر وکلا کو آگے بڑھنے سے روکتے رہے ،ایک وکیل نے آگ بجھانے والا سلنڈر بھی اٹھاکر پھینک دیا ۔